بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مسلم لیگ (ن) میا ں نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

 

اسلام آباد ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات 2026 کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم اور امیدواروں (canadates)کے انتخاب کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سینئر رہنما شامل ہیں، جن میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، مریم نواز شریف، احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، حمزہ شہباز شریف اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پارلیمانی بورڈ امیدواروں کی جانچ پڑتال کے بعد موزوں اور مضبوط امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرے گا تاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) مؤثر کارکردگی دکھا سکے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد آزاد جموں و کشمیر میں پارٹی کو مزید منظم کرنا اور کامیابی کے امکانات کو بڑھانا ہے۔

مزید پڑھیں:صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے گلگت بلتستان جنرل الیکشن کیلئے پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا

نوٹیفکیشن کی کاپی متعلقہ رہنماؤں اور پارٹی سیکرٹریٹس کو ارسال کر دی گئی ہے جبکہ جلد ہی بورڈ کے اجلاس متوقع ہیں جن میں امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔