بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈونلڈ ٹرمپ خطے میں پائیدار امن کے لیے پُرامید؛ ترجمان وائٹ ہاؤس کی اہم پریس بریفنگ

امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اپنے تازہ ترین بیان میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور پاکستان میں ہونے والے حالیہ مذاکرات (peace talks)پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان نے واضح کیا کہ امریکی انتظامیہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والی تمام سفارتی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیح ایک ایسا پائیدار امن معاہدہ ہے جس سے نہ صرف انسانی جانوں کا تحفظ ہو بلکہ عالمی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ پاکستان اس پورے عمل میں ایک انتہائی اہم اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے اور واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے ایران کے ساتھ جاری حالیہ بات چیت کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ پیچیدہ معاملات پر غور کرنے میں وقت لگتا ہے، تاہم فریقین کی جانب سے دکھایا جانے والا عزم حوصلہ افزا ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ کا میوچل فنڈ سرمایہ کاروں کیلئے سوئنگ پرائسنگ سسٹم کے نفاذ پر غور

امریکی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ سفارت کاری ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے دیرینہ مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں ان مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے جس سے پورے خطے میں استحکام آئے گا۔