بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مردان میں ماربل کان میں پھنسے مزدور کو 17 دن بعد زندہ نکال لیا گیا

مردان کےعلاقےننگ آباد میں ماربل کان میں پھنسے عبدالوہاب نامی مزدور (labour)کو آج 17 روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔

31مارچ کو ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے ننگ آباد میں ماربل مائننگ کے دوران اچانک پہاڑی تودہ سرکنے سے متعدد مزدور مٹی اور بھاری پتھروں تلے دب گئے تھے۔

پہاڑی تودے گرنے سے 8 مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی تھیں جبکہ 2 افراد کو زندہ نکالا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:صدرِ آصف علی زرداری، سردار یار محمد رند کی ملاقات، اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال

ریسکیو حکام کے مطابق مسلسل ریسکیو آپریشن کر کے 17 روز بعد عبدالوہاب نامی مزدور کو زندہ نکالاگیا۔