بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو(National Medical Tourism Initiative) کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک کو کم لاگت اور معیاری طبی سہولیات کا علاقائی مرکز بنانا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام ایس آئی ایف سی (sifc)کی مؤثر معاونت سے شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت صحت کے شعبے میں اصلاحات اور ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

اس اہم پیش رفت کا اعلان پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز (PAPS) کی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کیا گیا، جس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں سیکرٹری صحت اسلم غوری، ڈی جی ایس آئی ایف سی سمیت اعلیٰ حکومتی و طبی شخصیات اور عالمی ماہرین موجود تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے بیرونِ ملک سے آنے والے مریضوں کو پاکستان میں معیاری اور سستی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزیدپڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور محسن نقوی کا ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل

بین الاقوامی شرکاء نے کانفرنس کے معیار اور انتظامات کو سراہتے ہوئے پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے فروغ کو خوش آئند قرار دیا۔ مصر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خالد سمیع نے اپنی شرکت کو باعثِ مسرت قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی شرکت کی خواہش ظاہر کی۔

برطانیہ سے آئے پروفیسر ڈاکٹر معظم تارڑ نے اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس کو ایک نمایاں کامیابی قرار دیتے ہوئے اس کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔

حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی پاکستان کے صحت کے شعبے میں عالمی تعاون، سرمایہ کاری اور میڈیکل ٹورازم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، جس سے مستقبل میں معیشت اور صحت دونوں شعبوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔