بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق افغان کرکٹر کی تشویشناک حالت، شاہد آفریدی کی مدد کی پیشکش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی(Shahid Afridi) نے سابق افغان کرکٹر شپور زادران کی صحت سے متعلق گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی رپورٹس میں 38 سالہ سابق افغان فاسٹ بولر شپور زادران کی طبی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وہ ایک سنگین طبی پیچیدگی کے باعث آئی سی یو میں داخل ہیں۔

ایسے میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ ان کی شپور زادران کے بھائی سے بات ہوئی ہے، ان کی صحت سے متعلق جان کر بہت دکھ ہوا ہے۔

مزیدپڑھیں:مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنر مندی دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا، ایئر چیف مارشل

شاہد آفریدی نے شپور زادران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کی مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔


واضح رہے کہ شپور زدران نے افغانستان کی جانب سے 44 ون ڈے میچز میں 43 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 37 وکٹیں اپنے نام کیں۔

شپور زدران نے 2025 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔