بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 6 فیصد تک فوری کمی کا اعلان

پنجاب حکومت (Punjab Government) نے عوام کو فوری ریلیف دیتے ہوئے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 6 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرایوں میں فوری طور پر 6 فیصد تک کمی نافذ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام کو نئے کرایوں کی فہرست فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت بھی دے دی گئی ہے تاکہ مسافروں کو اس فیصلے کا فوری فائدہ پہنچ سکے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی جی ٹی روڈ پر مسافر بس میں آگ لگ گئی

بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا بھی امکان ہے، جس کے مثبت اثرات عوامی ٹرانسپورٹ کے شعبے پر مرتب ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران مزید 10 اضلاع میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جس سے سفری سہولیات میں بہتری کے ساتھ ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کو بھی فروغ ملے گا۔