اسلام آباد ٹریفک پولیس (Islamabad Traffic Police) اور تھانہ کوہسار نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلیو ایریا میں خطرناک ڈرفٹنگ کرنے اور شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈرفٹنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے کر تھانہ کوہسار میں بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:گھر میں چور داخل، امریکی اداکار پولیس سے پہلے اہلیہ کی حفاظت کیلئے پہنچ گئے
چیف ٹریفک پولیس افسر نے کہا ہے کہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے اور عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔









