بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ مکمل، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب (Muhammad Aurangzeb) نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد اس کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری متوقع ہے۔ منظوری کے بعد پروگرام کی اگلی قسط جاری ہونے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال، اصلاحاتی اقدامات اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ مؤثر شمولیت پر تفصیلی گفتگو کی۔

مزید پڑھیں:پاکستان عالمی معاشی دباؤ کے باوجود مستحکم ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے حال ہی میں 1.4 ارب ڈالر کا یورو بانڈ بروقت ادا کر کے اپنی مالی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے، جو ملک کی مالی ساکھ کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

وزیر خزانہ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی اضافی مالی معاونت اور 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں 2028 تک توسیع سے پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی درمیانی مدت کی مالی حکمت عملی کا مقصد معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔ ان کے مطابق معاشی اشاریوں میں بہتری اور جاری اصلاحات کا عمل ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔