بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد سمیت2 خوارج ہلاک

بنوں(Bannu) میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد سمیت دو خوارج ہلاک جن میں خود کش بمبار بھی شامل تھا

آئی ایس پی آرکے مطابق 19 اپریل 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج ہلاک ہوگئے، جن میں خودکش بمبار بھی شامل تھا۔ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا، جبکہ مارے جانے والوں میں خطرناک رنگ لیڈر وحید اللہ عرف مختیار بھی شامل ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔وحید اللہ سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا اور انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا۔

وہ 21 فروری 2026 کو بنوں میں ہونے والے حملے کا بھی مرکزی سہولت کار تھا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے۔ حالیہ آپریشن کو اس سفاک حملے کا بدلہ قرار دیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ایک بڑے ممکنہ سانحے کو بھی ناکام بنایا گیا۔ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستان پھر مرکزِ نگاہ: ایران سے مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا: ٹرمپ
“عزمِ استحکام” کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی