بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر حافظ عبدالکریم نےوزیراعظم کو حکومت چھوڑنے کامشورہ دیدیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز )جمعیت اہلحدیث کے ناظم اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر حافظ عبدالکریم نے حکومت چھوڑنے کاعندیہ دیتے ہوئے وزیراعظم کوبھی حکومت چھوڑنے کامشورہ دے دیا،حافظ عبدالکریم نے رجیم چینج سازش کے کرداروں کو بے نقاب کرتے ہوئےکہاکہ کسی کاپھیلایاہواگندہم کیوں صاف کریں،

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کاکہناتھاکہ پنجاب میں ن لیگ کوجوشکست ہوئی وہ خلاف توقع تھی،پنجاب ن لیگ کاگھرسمجھاجاتاہے اورخاص طور پرمسلم لیگ ن کے حوالے سے یہ تاثر تھاکہ کسی بھی شخص کون لیگ کاٹکٹ دیاجائےتو وہ بندہ کامیاب ہوجاتاہے