اسلام آباد(ممتاز نیوز)تحریک انصاف کے وفاداریاں تبدیل کرنیوالے رکن پنجاب اسمبلی کانام منظرعام پرآگیا،رحیم یارخان کی تحصیل لیاقت پور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرمنتخب چوہدری مسعود کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرتحریک انصاف کے قریب سمجھے جانیوالے صحافیوں نےوفاداریاں بیچنے والے رکن پنجاب اسمبلی کے بارے میں انکشاف کیاہے ،شہباز گل نے قبل ازیں یہ ٹوئٹ کیاتھاکہ ہمارے ایک رکن پنجاب اسمبلی کوزرداری اور ن لیگ نے 25کروڑ روپے میں خریداہے،
چوہدری مسعود کے بارے میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ وہ اسی سال انہو ں نے اپنی نشست چھوڑنے کی پارٹی کودھمکی بھی دی تھی تاہم عمران خان سے ملاقات کے بعدسے وہ خاموش تھے،دوسری طرف عمران خان کے میڈیاایڈوائز فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ لوٹابننے والے رکن اسمبلی کواس کے شہرکے عوام اورپی ٹی آئی کارکنان عبرت کانشان بنادیں گے۔









