بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی، سائبر کرائم کا غیر قانونی سکیمر کال سینٹر پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار، آلات ضبط

کراچی کی بلوچ کالونی پل کے قریب میں غیر قانونی سکیمر کال سینٹر پر سائبر کرائم (cyber crime)نے چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بلوچ کالونی پل کے قریب کارروائی کی جس میں رضا آرکیڈ میں قائم ایک غیر قانونی کال سینٹر کو کامیابی سے ختم کردیا گیا۔

ملزمان قرضوں کے تصفیے کی ایجنسیوں اور بینکوں کے نمائندوں کی نقالی کرتے تھے۔

ملزمان غیر ملکیوں کو دھوکہ دینے میں مصروف تھے۔ چھاپے کے دوران، تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے بیرون ملک متاثرین کو نشانہ بنانے کے لیے دھوکہ دہی ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔جرائم میں استعمال ہونے والے آلات ضبط کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:خضدار، شرپسند عناصر کی فائرنگ، لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 اہلکار شہید، علاقے میں سرچ آپریشن

تکنیکی تجزیے سے غیر ملکی شہریوں کے حساس مالیاتی ڈیٹا اور جعلی کالنگ سافٹ ویئر کا انکشاف ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ساتھیوں کا سراغ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔