اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کے ابتدائی 100 روز مہنگائی کے ستائے عوام پر بھاری رہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گھی اوسطً 101 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، بکرے کے گوشت کی قیمت میں 115 روپے97 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گائے کے گوشت کی قیمت میں فی کلو53روپے 73 پیسے، آٹے کا 20 کلوکا تھیلا اوسط 72 روپے77 پیسے کا اضافہ ہوا۔
دال مسور فی کلو 78 روپے17 پیسے، دال چنا 54 روپے 62 پیسے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے2 پیسے جبکہ چینی کی اوسطً فی کلو قیمت ایک روپے38 پیسے بڑھی ہے۔
انڈے فی درجن 65 روپے 3 پیسے مہنگے ہوئے، چاول ٹوٹا اوسطً فی کلو15 روپے78 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر38 روپے43 پیسے، آلو کی اوسطً فی کلو قیمت19 روپے35 پیسے اور پیاز کی اوسطً فی کلو قیمت میں22 روپے 69 پیسے کا اضافہ ہوا۔
اتحادی حکومت کے 100دن،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ








