بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہارس ٹریڈنگ کو دہرایا جا رہا ہے ،زرداری کو جیل میں ڈالنا چاہیے ،عمران خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور میں آج ’سندھ ہاؤس ہارس ٹرینڈنگ‘ کو دہرایا جارہا ہے اور ممبران اسمبلی کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ تک کی پیشکش کی جاری ہے۔
بدھ کو ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ اس ہارس ٹریڈنگ کے معمار آصف علی زرداری ہے جن کو کرپشن پر این آر او دیا گیا اور وہ لوٹی دولت سے لوگوں کو خرید رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا آصف علی زردارہ کو جیل بھیج دینا چاہیے۔