بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ‘تیمور’ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر(ISPR) کے مطابق پاک بحریہ(PAK NAVY) نے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے سطحِ سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل “تیمور” کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
بیان کے مطابق میزائل کو فضا سے فائر کیا گیا جس نے انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، جو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور سمندر میں درست نشانہ لگانے کی صلاحیت کا عملی مظاہرہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس کامیاب تجربے سے پاک بحریہ کی طویل فاصلے پر اہداف کی نشاندہی اور انہیں مؤثر انداز میں تباہ کرنے کی صلاحیت کی توثیق ہوئی ہے، جبکہ یہ پیش رفت قومی دفاعی صلاحیت میں اہم اضافہ قرار دی جا رہی ہے۔
مزید کہا گیا کہ فضا سے سطحِ سمندر پر مار کرنے والے اس کروز میزائل کی کامیاب فائرنگ سے مسلح افواج کی کثیرالجہتی اور مربوط دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملی ہے۔

مزیدپڑھیں:پی تھری اے کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نظام کو مزید شفاف اور تیز بنا رہے ہیں: وزیرِ اعظم
پاک بحریہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ قومی بحری مفادات اور سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے۔
صدرِ مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے اس کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔