بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف نے جدید ٹنلنگ انسٹیٹوٹ آف پاکستان کا افتتاح کردیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹنلنگ انسٹیٹوٹ آف پاکستان(ٹی آئی پی)کا دورہ کیا ۔انہوں نے جدید ٹنلنگ انسٹیٹوٹ کا افتتاح کیا جو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کا منصوبہ ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹنلنگ انسٹیٹوٹ آف پاکستان کا مقصد سرنگوں کے وسائل کو مربوط بنانے اور تحقیق اور ترقی سمیت سرنگوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینا ہے۔ ٹی آئی پی ٹنلنگ کے تدریسی عملے اورماہرین کے ذریعے سرنگوں کی تعلیم کی فراہمی کےلئے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ملک میں حالیہ انسداد پولیو کی مہمات اور درپیش سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے حساس علاقوں میں پولیو ٹیموں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کےلئے اضافی افرادی قوت او ر وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی تا کہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے ہدف کے لئے پولیو ٹیموں کی ہر جگہ رسائی یقینی بنائی جا سکے ۔اس سے پہلے ٹنلنگ انسٹیٹو ٹ آف پاکستان آمد پر انجینئر ان چیف لیفٹیننگ جنرل معظم اعجاز اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو اومیجر جنرل کمال اظفر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔