اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
کابینہ اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں، کابینہ اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی۔
کابینہ اجلاس کل دوپہر 2 بجے ہو گا جس میں وفاقی کابینہ کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا جائے گا۔
اجلاس میں پنجاب ضمنی انتخابات کے نتائج اور کابینہ کے مستقبل کے بارے میں بھی وزیر اعظم شہباز شریف ارکان سے بات کریں گے۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا








