بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں 4 لڑکیاں ڈوب گئیں

اٹک (نیوز ڈیسک)دریائے سندھ میں اٹک خورد کے مقام پر 4 لڑکیاں ڈوب گئیں، دو سگی بہنوں سمیت 3 جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک کو بچالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں 4 لڑکیاں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے اطلاع پر آپریشن شروع کیا، 18 سالہ لڑکی کو ریسکیو اہلکاروں نے بچالیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد 3 لڑکیوں کی لاشیں نکال لی گئیں ۔مرنے والوں میں دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔