بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی بحران اورخلیج جنگ کے باوجود کیپیٹل مارکیٹ مستحکم رہی، ایس ای سی پی

ایس ای سی پی کی جانب سے تیسری سہ ماہی کی کیپیٹل مارکیٹ سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ، بتایا گیا ہے کہ عالمی بحران اور امریکا ایران جنگ کے باوجود کیپیٹل مارکیٹ (capital market)مستحکم رہی ۔

رپورٹ کے مطابق جنگی حالات سے برینٹ خام تیل تیرہ فیصد ، یوایس سافٹ ویئراسٹاک تئیس فیصد گرے ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر ساڑھے چودہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

کےایس ای انڈیکس جنوری میں ایک لاکھ 91ہزار 13 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچا ۔ سہ ماہی کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ اڑتالیس ہزار سات سو تینتالیس پوائنٹس پر بند ہوا ۔

اسٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن انیس کھرب انہتر ارب روپے سے کم ہو کر سولہ کھرب تریپن ارب روپے ہوئی ۔ غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک سو گیارہ ارب اکسٹھ کروڑ روپے کے حصص فروخت کئے ۔

مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کا دیہاتوں سےگوبر کے خاتمے کا فیصلہ، گوبر کولیکشن پوائنٹس بنائےجائینگے

مقامی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دیا ۔ مقامی سرمایہ کاروں نے ایک سو گیارہ ارب پچپن کروڑ روپے کی خالص خریداری کی ۔ نیشنل بینک ایک سو بیاسی ارب بیالیس کروڑ روپے کی ٹریڈنگ کے ساتھ سرفہرست رہا ۔