بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا دور، ایران امریکہ ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد(Islamabad) میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق صورتحال تاحال غیر یقینی کا شکار ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے اور تاحال کسی پیش رفت کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات بدستور جاری ہیں، جبکہ ریڈ زون میں واقع سرکاری و نجی دفاتر آج بھی بند رکھے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی تعطیل دے دی گئی ہے اور پاک سیکرٹریٹ کے ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سول و عسکری قیادت ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے اور ایران و امریکہ کی قیادت سے پس پردہ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم دونوں ممالک کی جانب سے تاحال اپنے مذاکراتی وفود اسلام آباد بھیجنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:آصف علی زرداری کا خیبر آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

سفارتی حلقوں کے مطابق موجودہ تعطل کے باوجود پاکستان کی کوشش ہے کہ مذاکراتی عمل کو بحال کر کے خطے میں کشیدگی کم کی جا سکے اور ممکنہ پیش رفت کے لیے راہ ہموار کی جائے۔