لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی عمر فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ بیرون ملک سے فون کالز آ رہی ہیں کہ پرویز الٰہی کو ووٹ دیا توآپ کی فیملی کی خیر نہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم پی اے عمر فاروق نے کہا کہ پی پی 106 سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عمرفاروق کا ویڈیو پیغام منظر عام پر آیا کہ رات سے مختلف میسجز بیرون ملک کے نمبر سے آرہےہیں ۔ کہاجارہاہے کہ اگر آپ نے پرویزالہی کو ووٹ دیا تو اپکی فیملی کی خیر نہیں۔
انہوں نے کہاکہ رات سے جو عمل شروع کیا ہوا اس کی مذمت کرتاہوں ۔ پیسوں کی آفرز کی جارہی ہے ۔ ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی انکے ساتھ کھڑے ہیں ،پیسے کی لالچ ہے نہ ہی اپنی جان کی پروا ہے۔
مجھے مختلف نمبرز سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں اور پیسوں کی آفر کی جارہی ہے. نون لیگ والے سن لیں میں عمران خان کا سپاہی ہوں اور بکنے والا نہیں. ایم پی اے ملک عمر فاروق pic.twitter.com/bzXxBUtJNH https://t.co/KSR43zc5V5
— آزاد رینــچ (@NaikRooh) July 20, 2022








