پاکستان سپر لیگ (PSL) 11 کے 34ویں میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر قومی کرکٹرز محمد عامر اور فہیم اشرف پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد عامر کی گیند پر فہیم اشرف آؤٹ ہوئے۔
اس دوران محمد عامر نے فہیم اشرف کو جانے کا اشارہ کیا، جس پر فہیم اشرف نے بھی سخت ردعمل دیا اور ان کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
صورتحال اس حد تک پہنچ گئی کہ دونوں کھلاڑی آمنے سامنے آ گئے اور نوک جھونک ہوئی، تاہم دیگر کھلاڑیوں نے فوری مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔
مزیدپڑھیں:پتوکی: شادی سے انکار پر لڑکی نے نوجوان کو ماتھے پر گولی مار دی
میچ ریفری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا اور ان پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔









