بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک میں سونے کی قیمتوں(Gold Rates) میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث مقامی صرافہ بازار میں خریداروں کو مہنگائی کا سامنا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1971 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے ہو گئی ہے۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی مقامی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل رد و بدل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:بالی ووڈسٹاراکشے کمار کی بیٹی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں، جس سے اس کی طلب میں اضافہ اور قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔