بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف (Prime Minister Shahbaz Sharif) سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق بات چیت کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ اور اس کے ممکنہ اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے اس موقع پر خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں یہ وفد گزشتہ رات اسلام آباد پہنچا تھا۔ ان کا استقبال نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے مزید ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔