اسلام آباد(ممتاز نیوز) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی ریڑھی سے پھل خریدنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
حیدرآباد میں آصفہ بھٹو کی قیادت میں شورو ہاؤس سے ریلی نکالی گئی جو مختلف مقامات سے ہوتے ہوئےچانڈیا گوٹھ قاسم آباد پہنچی، اس موقع پر کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، اسی دوران آصفہ نے گاڑی سے اتر کر ریڑھی سے پھل بھی خریدے اور کارکنوں میں تقسیم کیے۔
ٹوئٹر پر پی پی سمیت مختلف اکاؤنٹس سے آصفہ بھٹو کی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہے جس میں انہیں گاڑی سے اتر کر ریڑھی سے پھل خریدتے دیکھا گیا۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کا دورہِ حیدرآباد
آصفہ بھٹو زرداری نے جیالوں کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد تازہ کردی
آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی سے اترکر ایک ٹھیلے والے سے فروٹ خریدا اور وہاں موجود جیالوں میں تقسیم کردیا@AseefaBZ #VoteForTeer pic.twitter.com/gho8eD7Qhg
— PPP (@MediaCellPPP) July 20, 2022
پیپلز پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری اس ویڈیو پر ٹوئٹ کی گئی جس میں لکھا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری نے جیالوں کے لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد تازہ کردی۔
اس موقع پر آصفہ نے کارکنوں سے خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے عوام سے بلاول کا ساتھ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ اب ہر جگہ تیر چلے گا۔









