بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی بروقت سفارتکاری نے ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا،پاکستان کا عالمی وقار مزید بلند ہوا ہے۔مصطفیٰ ملک

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک(Ghulam Mustafa Malik) نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی بروقت سفارتکاری نے ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس سے پاکستان کا عالمی وقار مزید بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا آج پاکستان کے مثبت، متوازن اور ذمہ دار کردار کو تسلیم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگی ماحول میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورۂ ایران جرات، اعتماد اور ذمہ دار قیادت کی روشن مثال بن گیا۔ پاکستان نے مشکل ترین حالات میں بھی امن، استحکام اور مذاکرات کو ترجیح دے کر ثابت کیا کہ وہ خطے میں امن کا حقیقی داعی ہے۔

غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ دنیا مان رہی ہے کہ پاکستان خطے میں امن، توازن اور مذاکرات کی مؤثر قوت بن چکا ہے۔ دانشمندانہ حکمت عملی نے دنیا کو پاکستان کے بارے میں پرانے مفروضے بدلنے پر مجبور کر دیا ہے اور پاکستان اب صرف علاقائی نہیں بلکہ عالمی سفارتی قوت کے طور پر ابھر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے ہر ممکن مثبت کردار ادا کیا۔ اگر کوئی فریق امن کی طرف قدم نہیں بڑھاتا تو یہ پاکستان کی ناکامی نہیں بلکہ ان عناصر کی ضد ہے جو کشیدگی کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ کچھ لوگوں کو ریاست پر الزام تراشی کا موقع چاہیے ہوتا ہے، حالانکہ قومی مفاد کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مخالفین کو سوچنا چاہیے کہ ان کی سیاست اور مفادات بھی پاکستان کے استحکام سے وابستہ ہیں۔

مزیدپڑھیں:یہ میری جان لینے کی ایک اور کوشش تھی، صدر ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان امن کیلئے پاکستان کا متوازن کردار قابل تحسین ہے۔ پاکستان نے ثابت کیا کہ طاقت صرف ہتھیار نہیں بلکہ بروقت سفارتکاری بھی بڑے بحران ٹال سکتی ہے۔ عسکری و سیاسی قیادت نے دنیا تک پاکستان کا امن، استحکام اور مذاکرات کا مؤثر پیغام پہنچایا ہے۔

غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان جیو پولیٹیکل منظرنامے میں گیم چینجر بنتا جا رہا ہے اور پاکستان کی سنجیدہ قیادت نے خطے کو بڑے تصادم سے بچانے میں مثبت اور ذمہ دار کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابی نے ثابت کیا کہ ہماری قیادت عالمی اعتماد حاصل کر چکی ہے اور خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی آواز آج پہلے سے زیادہ مؤثر اور معتبر ہے۔