ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو میچ جیتنے کےلیے 245 رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے۔ میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت (to win the toss)کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
حیدر آباد کنگز مین نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 244 رنز بنائے۔حیدرآباد کی جانب سے گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔ان کے علاوہ عثمان خان 54 اور کوشال پریرا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل میں پلے آف کے لیے تین ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے جب کہ چوتھی پوزیشن کے لیے لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں خسرہ بے قابو، 71 اموات رپورٹ، 16ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ
لاہور قلندرز کی 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہے، حیدرآباد کنگز مین کے 9 میچوں میں 8 پوائنٹس ہیں ، اگر حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو 158 رنز سے کم پر روک لیا تو وہ پلے آف میں پہنچ جائے گی بصورت دیگر لاہور قلندرز پلے آف کھیلےگی۔









