اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بحال، گڈز سروسز اور شہر کے خارجی و داخلی راستے(entry points) بھی آمد و رفت کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔
امریکا ایران امن مذاکرات کے باعث راولپنڈی میں کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات میں نرمی کردی گئی جس کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگے۔
راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس سروس اور راولپنڈی کے مختلف روٹس پر چلنے والی ای بسوں کو بھی مسافروں کی سہولت کے لیے دوبارہ چلادیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:تشدد سفارتکاری کا دشمن اور ہر مہذب معاشرے میں ناقابل برداشت ہے، نائب وزیراعظم
شہر میں بند کی جانے والی پبلک سروس ٹرانسپورٹ کو بھی چلنے کی اجازت دے دی گئی ہے البتہ فیض آباد اور پیرودھائی جنرل بس اسٹینڈ تاحکم ثانی بند رہے گا۔









