بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی فی یونٹ 9روپے 90 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے ) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی فی یونٹ 9 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دیدی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا سے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کی جائے گی ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل آج کے الیکٹرک کی جانب سے بھی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 11 روپے 38 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے ۔