بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیاست میں خریدو فروخت: دھندے کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، راناثنا ءاللہ

اسلام آباد: (ممتاز نیوز) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا ءاللہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ سیاست میں خریدو فروخت کا دھندے کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔ ‎پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہارس ٹریڈر عمران خان دوسروں پہ الزام لگا رہا ہے ،‎ووٹ خریدنے والاعمران خان دوسروں پر الزام لگارہا ہے ‎پیسے دیتے پکڑے خود پکڑے جائیں۔ الزام دوسروں پہ‎عمران خان دوسروں پر بے بنیاد الزام اور تہمت لگانا بند کرے، اپنا منہ بند کرے‎2018 کا ووٹ چور دوسروں پر کس منہ سے الزام لگارہا ہے ۔عمران خان نے خیبرپختونخوا کے الیکشن میں لوگوں کو خریدا، وڈیوز کا ثبوت موجود ہے گلگت بلتستان کے الیکشن میں کھلے عام پیسے بانٹتے پکڑے گئے ، وڈیوز موجود ہیں عمران خان نے آزادجموں وکشمیر کے الیکشن میں وفاداریاں اور ضمیر خریدے ‎سینٹ کے الیکشن میں پیسے بانٹتے عمران خان پکڑا گیا ، وڈیوز موجود ہیں عمران خان نے ارکان کی وفاداریاں خریدیں ، جہاز بھربھر کر ارکان کی خریدوفروخت کرتے پکڑے گئے الزام لگانے سے اور جھوٹ بولنے سے تمہارا سیاہ دھندہ نہیں چھُپ نہیں سکتا۔