لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کل وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل بڑا جھٹکا، ن لیگی ایم پی اے عظمیٰ زعیم قادری کو کورونا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عظمیٰ زعیم قادری نے خودکو قرنطینہ کرلیاہے ۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عظمیٰ زعیم قادری نے گزشتہ روز بخار ہونے پر کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا تھا، جو مثبت آیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے دوران عظمی زعیم قادری کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ دینا ممکن نہیں ہوگا۔دریں اثنا سوشل میڈیا پریہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی عظمیٰ زعیم قادری کا ووٹ 15 کروڑ روپے میں پی ٹی آئی نے خریدا ہے جبکہ آئندہ الیکشن میں زعیم قادری کو کا ٹکٹ بھی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ن لیگ کو بڑا جھٹکا،عظمیٰ زعیم قادری کوروناکا شکار








