بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وائٹ ہاؤس حملہ، فیفا ورلڈکپ کی سیکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے ہوگئے

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) کو نشانہ بنانے والے ایک ہائی پروفائل فائرنگ واقعے نے فیفا ورلڈکپ 2026 کی میزبانی کے حوالے سے امریکا کی سیکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق مسلح حملہ آور نے واشنگٹن ہلٹن ہوٹل میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ عبور کرنے کی کوشش کی اور ایک اہلکار کو زخمی بھی کیا تاہم وہ خود پولیس کی گولی سے محفوظ رہا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ مل کر فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، جس میں لاکھوں شائقین کی آمد متوقع ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس واقعے کو سیکیورٹی کی بڑی ناکامی قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر صدر محفوظ نہیں تو کھلاڑی اور شائقین کیسے محفوظ رہیں گے۔

مزیدپڑھیں:شاہ رخ خان نے علی ظفر کو کس سپر ہٹ گانے کی خود پیشکش کی تھی؟

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے باوجود ورلڈ کپ کی تیاریاں متاثر نہیں ہوں گی اور امریکا کو انسداد دہشت گردی کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

تاہم ناقدین نے امریکا میں گن کلچر اور بڑھتے ہوئے فائرنگ کے واقعات کو تشویش کا باعث قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں جس کے باعث ان کی ممکنہ موجودگی ورلڈکپ میچز میں مزید سیکیورٹی خدشات کو جنم دے سکتی ہے۔