اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو(Benjamin Netanyahu) نے اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے پاس اب اپنے اسلحہ ذخیرے کا صرف 10 فیصد باقی رہ گیا ہے۔
یہ اندازہ جنگ کے آغاز میں موجود میزائلوں کے مقابلے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے، امریکا اور لبنان کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں نے اسرائیل کو فوری اور ابھرتے خطرات کو ناکام بنانے کے لیے کارروائی کی آزادی فراہم کی ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ریاستی انتخابات، 90 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی سے محروم
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مزید کہنا ہے کہ ہم سکیورٹی زون اور دریائے لیطانی کے شمال میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔









