اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر قادر پٹیل نے کہا ہے کہ توشہ خانہ عمران خان کے باپ کا لاکر نہیں ہے کہ توشہ خانہ سے چیزیں لے اڑے۔ انہیں برادر ممالک کے سربراہوں نے وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے تحفے دئیے تھے جو قوم اور ملک کی ملکیت تھے۔ عمران خان اگر وزیراعظم نہ ہوتے تو انہیں کوئی ربڑ کے جوتے بھی نہ دیتا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وہ بدقسمت ہے جس کے پاس پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لئے اپنا امیدوار تک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کسی دور میں سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر سے 50روپے لینے کے لئے برقعہ پہن کر گورنر ہاؤس جاتے تھے۔ اب وہ رانا ثنا اللہ کے ڈر سے برقعہ پہن کر گھر سے باہر نکلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور فواد چوہدری بازار میں بکنے کے لئے بیان بازی کرتے ہیں مگر انہیں اب ٹین ڈبے والا بھی نہیں خریدے گا۔
توشہ خانہ عمران خان کے باپ کا لاکر نہیں کہ چیزیں لے اڑے، قادر پٹیل








