بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی اقتصادی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کافروغ حکومت کی اولین ترجیح، وزیراعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اقتصادی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ سرمایہ کاری(investments) کے فروغ کیلئے ریگولیٹری تعمیل پر عملدرآمد کو مزید آسان اور کم خرچ بنانے کی ہدایت بھی کردی۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاری کے فروغ پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا برآمدات بڑھانے

کیلئے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

لائسنسنگ اور دیگر سروسز تک رسائی کے سارے نظام کی ڈیجیٹائزیشن کی رفتار تیز کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک ملکی برآمدات میں خصوصی اقتصادی زونز کا حصہ 3.7 فیصد رہا۔

جسے مالی سال 2028 تک 8 فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ صوبوں کی مشاورت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بزنس-ریڈی ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں موجود دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی ناگزیر ہے، وزیردفاع

حکومتی اجازت ناموں کے حصول آسان بنانے کیلئے تمام سروسز ڈیجیٹائز کی جا رہی ہیں، جس کے لئے پاکستان ریگولیٹری رجسٹری بھی قائم کی جا رہی ہے۔