بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں چھ ماہ کے دوران مہنگائی 12 سے بڑھ کر21 فیصد ہوگئی، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 سے بڑھ کر21 فیصد ہوگئی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ آؤٹ لک رپورٹ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے جنوری تا جون کے معاشی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور عالمی معاشی حالات ایشیاء کو متاثر کرسکتے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 سے بڑھ کر 21 فیصد ہوگئی جب کہ سری لنکا میں مہنگائی 14 سے بڑھ کر 45 فیصد اور بھارت میں پانچ اعشاریہ سات سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیش میں مہنگائی چھ اعشاریہ ایک سے بڑھ کرسات اعشاریہ چار، چین میں ایک اعشاریہ پانچ سے بڑھ دواعشاریہ پانچ فیصد جب کہ تھائی لینڈ میں دواعشاریہ دو سے بڑھ کرسات اعشاریہ سات فیصد ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ میں شرح منافع پانچ اعشاریہ پچیس فیصد بڑھا جب کہ سری لنکا میں نواعشاریہ پانچ، بھارت صفر اعشاریہ نو اور بنگلا دیش میں صفر اعشاریہ سات فیصد بڑھا ہے۔