بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران جنگ کا مقصد امریکا کے وجود کو محفوظ بنانا تھا: امریکی وزیر جنگ

 پیٹ ہیگستھ کانگریس کی ہاؤس آرمڈ کمیٹی میں پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کو محفوظ بنانے(to make america safe) کیلئے کام کررہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا،ہم نے ایسی فوج تیار کی جس پر قوم فخر کرتی ہے۔

امریکی وزیرجنگ کا کہناتھا کہ صدر ٹرمپ نے ہمیں 1.5ٹریلین ڈالر کا بجٹ دیا ہے،امریکی محکمہ دفاع میں روزگار کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔

ایران جنگ کا مقصد امریکا کے وجود کو محفوظ بنانا تھا۔ صدرٹرمپ واحد صدر ہیں جنہوں امریکا مفادات کا تحفظ کیا، ایران جنگ کو دو ماہ ہوئے ہیں یہ بقا کی جنگ ہے۔

جنرل ڈین کین کا کہناتھا کہ ہم نے جنگ کے دوران کامیابی سے اہداف حاصل کئے،ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر دنیا میں امن کی سب سے توانا آواز ہیں، گرپتونت سنگھ پنوں

ہمیں اپنی افواج کو جدید بنانے کی ضرورت ہے،اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ہماری افواج کو اسٹریٹجک برتری حاصل ہو۔