اسلام آباد، میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں طلبا اور اساتذہ کی ذہنی صحت کی اسکریننگ کے معاملہ کے پیش نظر پی ایم اینڈ ڈی سی نے تمام میڈیکل کالجز کو ذہنی صحت اسکریننگ سسٹم (mental health screening system)نافذ کرنے کی ہدایت کر دی ۔
صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ڈاکٹر رضوان تاج نےکہا یہ اقدام طلبہ و طالبات میں بڑھتے ذہنی دباؤ ، خودکشی کے واقعات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ۔
جن طلبا یا اساتذہ کو مزید مدد درکار ہو انہیں فوری طور پر شعبہ نفسیات ریفر کیا جائے ۔
میڈیکل اور ڈینٹل ادارے نفسیات اور کونسلنگ کےسیکشن قائم کریں جہاں مستند اور معیاری اسسمنٹ ٹولز استعمال کئےجائیں۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کا مقصد امریکا کے وجود کو محفوظ بنانا تھا: امریکی وزیر جنگ
ذہنی صحت کی اسکریننگ دو مراحل داخلے کے وقت اور سالانہ بنیادوں پر کی جائے ۔ طلبا اور اساتذہ میں ذہنی دباؤ کی روک تھام اس کا مؤثر انتظام میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کی ذمہ داری ہے ۔









