لاہور(نیوزڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے، حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرانے کے لئے پوری کریں گے، پرویزالٰہی میرے ساتھ کمٹمنٹ کرکے عمران سے جاملے ۔ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف زررداری نے کہاکہ بھٹوکا کارکن ہوں ،خریدوفروخت کی سیاست پریقین نہیں رکھتا۔انہوں نے کہاکہ حسن مرتضیٰ وزیراعلیٰ کے امیدوارہوتے تو پیسہ ضرورلگاتا حمزہ شہبازکے لئے میں پیسہ کیوں لگاؤں؟۔انہوں نے کہاکہ پرویزالٰہی کے لئے نواز،شہباز اورمریم کو قائل کیا،پرویزالٰہی میرے ساتھ کمٹمنٹ کرکے عمران سے جاملے ،ہم حمزہ کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرانے کے لئے پوری کریں گے ۔
پرویزالٰہی میرے ساتھ کمٹمنٹ کرکے عمران سے جاملے ،آصف زرداری








