لاہور(نیوزڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری ایک بار پھر مسلم لیگ ق کے صدر چودھر ی شجاعت کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب آصف زرداری ،چودھری شجاعت سے دوبارہ ملاقات کے لئے ان کی رہائشگاہ پہنچے ۔ اس موقع پر چودھر ی پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ،آصف زرداری کی آمد کا سن کر ان سے ملے بغیر وہاں سے چلے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق زرداری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے ملاقات کے خواہش مندتھے تاہم انہوں نے ملنے سے انکارکردیا۔ واضح رہے کہ آصف زرداری کی چودھر ی شجاعت سے یہ دوسری ملاقات تھی ۔ آصف علی زرداری چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد واپسی پر اپنی گاڑی میں پھر وکٹری کا نشان بناتے ہوئے گزرے۔
زرداری کی ایک دن میں دوبارشجاعت کے گھرآمد،پرویزالٰہی ،مونس کا ملنے سے انکار








