بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معرکہ حق کے حوالے سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈیجیٹل ڈیبیٹ کی جانب سے کیمپس ٹاک کا انعقاد

قائد اعظم یونیورسٹی(Quaid-i-Azam University)میں معرکۂ حق کے حوالے سے ڈیجیٹل ڈیبیٹ کی جانب سے ایک اہم کیمپس ٹاک کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمی شخصیات، دانشوروں اور طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

مباحثے کا عنوان “معرکۂ حق سے عالمی ثالثی تک پاکستان کیلئے سب سے بڑی کامیابیاں کیا ہیں” رکھا گیا، جس میں مقررین نے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری، عالمی سطح پر ثالثی کے بڑھتے کردار اور بین الاقوامی اہمیت میں اضافے کو نمایاں کامیابیاں قرار دیا۔

ماہرین تعلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب دنیا کے سامنے ایک ذمہ دار اور بااثر ثالث کے طور پر ابھر رہا ہے، جو امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق معرکۂ حق کے بعد پاکستان نے عالمی سطح پر خود کو ایک باوقار اور ذمہ دار ریاست کے طور پر منوایا ہے۔

مزیدپڑھیں:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا، خورشیدشاہ

تقریب کے شرکاء نے ملکی قیادت کی سفارتی حکمت عملی اور ملٹری ڈپلومیسی کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشکل حالات میں مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے اپنے مؤقف کو نہ صرف میدان بلکہ سفارتی اور ڈیجیٹل سطح پر بھی مؤثر انداز میں پیش کیا۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ قومی یکجہتی اور مثبت سوچ کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے، جبکہ معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر اسے قومی فخر کا باعث قرار دیا۔