نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یارمحمد ( Justice (R) Yar Muhammad )نے معرکۂ حق میں شہید ہونے والے لانس نائیک وجاہت علی کے گھر بگروٹ میں جا کر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
نگران وزیراعلیٰ نے شہید لانس نائیک وجاہت علی کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہادت کا رتبہ انسان کو ہمیشہ زندہ رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا کیونکہ ہر گھر میں وجاہت علی جیسے بہادر جوان موجود ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو ملکی سلامتی کی بنیاد قرار دیا۔
مزیدپڑھیں:معرکہء حق کے ہیرو نائب صوبیدار محمد عمران، تمغہء بسالت کی شاندار جنگی کارکردگی کی داستان
شہید کے بھائی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ وہ خود بھی کارگل جنگ میں حصہ لے چکے ہیں اور انہیں اپنے بھائی کی شہادت پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کے بچے بھی پاک فوج میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کریں گے اور شہادت جیسے عظیم رتبے کے حصول کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔
اہلخانہ نے کہا کہ وجاہت علی کی قربانی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاک فوج کا ہر افسر اور جوان وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔









