پاکستان سپر لیگ (PSL) کے ایلیمینیٹر 2 میں نا آموز حیدرآباد کنگزمین نے دو بار کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ ابتداء میں دو اہم وکٹیں گنوا بیٹھی تاہم تیسری اور پھر پانچویں وکٹ کی شراکت اسلام آباد کو میچ میں واپس لے آئی۔
مارک چیپمین، حیدر علی، کرس گرین اور فہیم اشرف کی جارحانہ اننگز نے اسلام آباد کو جیت کی امید دلائی لیکن آخری اوور میں حنین شاہ نے نہ صرف فہیم اشرف کو آؤٹ کیا بلکہ کرس گرین اور عماد وسیم کو بھی کھل کر نہ کھیلنے دیا۔
مزیدپڑھیں:امریکا نے جرمنی سے اپنی افواج کا انخلا شروع کردیا
حنین شاہ کی شاندار بولنگ کے باعث اسلام آباد کی ٹیم آخری اوور میں صرف 6 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کرسکی۔
Hunain Shah defends SIX runs in the last over to take Hyderabad to HBL PSL 11 final#HBLPSL11 | #NewEra | #IUvHK pic.twitter.com/3p6c5fr8MW
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 1, 2026
حیدرآباد کی اس فتح میں جہاں حنین شاہ کی شاندار بولنگ کارگر ثابت ہوئی وہیں 17ویں اوور کے آغاز میں حسان خان کا ڈیپ اسکوائر لیگ کی باؤنڈری پر یقینی چھکے کو سنگل رن میں تبدیل کرنا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا تھا۔
𝐇𝐀𝐒𝐒𝐀𝐍 𝐊𝐇𝐀𝐍 𝐆𝐎𝐄𝐒 𝐀𝐈𝐑𝐁𝐎𝐑𝐍𝐄 𝐓𝐎 𝐒𝐀𝐕𝐄 𝐀 𝐒𝐈𝐗 😳#HBLPSL11 | #NewEra | #IUvHK pic.twitter.com/p51HaeTeCV
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 1, 2026









