بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اردو یونیورسٹی، وی سی کینیڈا میں، قائم مقام رجسٹرار نے انچارج کو ہٹادیا

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی یونیورسٹی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر زرینہ علی نے عید پر کینیڈا گئے ہوئے وائس چانسلر کے نام کو استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد کیمپس کے انچارج ڈاکٹر عامر ندیم کو ہٹا کر ڈاکٹر خالد خان کو اسلام آباد کیمپس کا انچارج مقرر کردیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ 7روز سے وفاقی اردو یونیورسٹی میں کوئی قائم مقام وائس چانسلر بھی نہیں ہے، سینئر ڈین کلیہ فنون ڈاکٹر ضیاء الدین کی بطور قائم مقام وائس چانسلر تقرری 15؍ جولائی تک کی گئی تھی اور مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر عطاء کو 16؍ جولائی کو یونیورسٹی جوائن کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم وہ تاحال کینیڈا سے واپس نہیں آئے اور مزید رخصت کی درخواست بھجوادی کب کہ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت رانا تنویر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطاء کی طرف سے کینیڈا جانے والے طریقہ عمل پر ناراضی ظاہر کی تھی اور انہیں ہدایت کی تھی کہ اس طرح کے غیر مناسب عمل سے گریز کیا جائے اور مستقبل میں کیبنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ بیرون ملک دورے کے طریقہ کار پر عمل کیا جائے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطاء 20روز کے سرکاری خرچے پر یکطرفہ ٹکٹ لے کر عید منانے کینیڈا چلے گئے تھےاور چانسلر سے این او سی کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دورے کے دوران آن لائن فرائض انجام دیں گے یعنی ان کی جگہ قائم مقام کا تقرر نہ کیا جائے تاہم ان کی یہ درخواست مسترد کردی گئی تھی قائم مقام وی سی کا تقرر کردیا گیا اور ان کی چھٹی کا دورانیہ بھی مختصر کردیا گیا تھا۔