اپنی ذاتی زندگی، خاص طور پر طلاق کے معاملے کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے معروف یوٹیوبر رجب بٹ(Rajab Butt) ایک اور نئے تنازعے کا شکار ہو گئے ہیں۔
حال ہی میں فیشن اور لائف اسٹائل انفلوئنسر لاریب ملک کی رجب بٹ سے متعلق ایک پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
چند روز قبل لاریب ملک نے اپنے انسٹاگرام پر انکشاف کیا تھا کہ رجب بٹ نے انہیں میسج کیا تھا جس میں خود کو ان کا ’بڑا فین‘ قرار دیا تھا تاہم انہوں نے فوراً رجب بٹ کو بلاک کردیا۔
لاریب ملک نے اس بات کے ثبوت کے طور پر اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے کہ پیغام واقعی رجب بٹ کی جانب سے آیا تھا اور انہوں نے کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے لاریب کے اس اقدام کو سراہا اور ان کے فیصلے کی حمایت کی۔
دوسری جانب رجب بٹ نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے اور ندامت ظاہر کرنے کے بجائے ایک مختلف مؤقف اپنایا۔
مزیدپڑھیں:ثنا یوسف قتل کیس؛ ٹرائل دوسری عدالت منتقلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
رجب بٹ نے کہا کہ انہیں اپنے اوپر فخر ہے کہ ان کے ایک پیغام نے ایک عورت ذات کو مشہور کردیا، جسے پچھلے تین سال سے کوئی جانتا نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتظار میں ہوں کہ پہلے سب مزے لے لیں، تنقید کرلیں، پھر میں بتاؤں گا کہ اس کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے۔
View this post on Instagram
ان کے اس بیان پر صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دار قرار دیا ہے۔
بعض صارفین نے الزام لگایا کہ وہ ہمیشہ تنازعات کے ذریعے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔









