بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کی پانچ میڈیکل یونیورسٹیز کے نئے وائس چانسلرز مقرر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب نے پنجاب کی پانچ میڈیکل یونیورسٹیز کے نئے وائس چانسلرز کی تقرری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور ، پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر چودھری فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر مقرر کئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق یہ تقرریاں 26 جولائی سے چار سال کیلئے ہیں۔