بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حریت رہنما یاسین ملک پر مسلسل بھارتی ظلم و ستم کشمیریوں کو ان کی نمائندہ آواز سے محروم کرنے کا منصوبہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم شہبا ز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے حریت رہنما یاسین ملک پر مسلسل ظلم و ستم کشمیریوں کو ان کی نمائندہ آواز سے محروم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ من گھڑت مقدمات سے لے کر دھوکہ دہی کے مقدمے تک، جس استثنیٰ کے ساتھ بھارت سیاسی کارکنوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اسے حقوق کے محافظوں کو خبردار کرنا چاہیے۔