لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس فاروق حیدر نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے سرکاری وکیل کو شق وار جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کی تعیناتی کے ریکارڈ میں ردوبدل کرنے کی کوشش کی جارہی ہےجس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر ایسا ہوا تو عدالت اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا اظہر صدیق نے دلائل میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بھی ڈی جی اینٹی کرپشن ملزم ہیں ڈی جی اینٹی کرپشن نے بیس گریڈ سے اوپر کی انکوائری کرنی ہوتی ہے ڈی جی اینٹی کرپشن کو پنجاب کابینہ تعینات کرتی ہے جو نہیں کیا گیا جبکہ عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت27 جولائی ملتوی کر دی شیخ رشید احمد نے رانا عبدالجبار کی تعیناتی کو اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے چیلنج کر رکھا ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن رانا عبدالجبار کی تعیناتی کیخلاف درخواست : پنجاب حکومت سے جواب طلب








