مظفرگڑھ میں ٹرک سے 2700 کلو گرام سگریٹ فلٹر کا فوم برآمد ہوا جس کی مالیت 175.5 ملین روپے بنتی ہے: ایف بی آر نے مظفر گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان (smuggled material) ضبط کر لیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ایس او ملتان نے مظفر گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے 204.9 ملین روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔ایف بی آر اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مظفرگڑھ میں ٹرک سے 2700 کلو گرام سگریٹ فلٹر کا فوم برآمد ہوا جس کی مالیت 175.5 ملین روپے بنتی ہے۔
مزید پڑھیں:جمائما گولڈ اسمتھ، آئرش سرمایہ کارمنگنی، جلد شادی متوقع: برطانوی اخبار
شیرشاہ موٹروے پر کنٹینر سے غیر ملکی سگریٹس اور خشخاش کے بیج برآمد ہوئے، 135 کارٹن سگریٹس اور 505 بوریاں خشخاش قبضے میں لی گئیں جن کی مالیت بھی کروڑوں روپے ہے۔









