بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان دنیا میں منفرد جغرافیائی و تزویراتی اہمیت کا حامل ہے، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری (tariq fazal)کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک عام نہیں بلکہ اپنی نوعیت کا واحد ملک ہے، منفرد مقام کی وجہ سے دوست بھی ہیں اور دشمن بھی ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان اپنے منفرد جغرافیائی اور تزویراتی مقام کی وجہ سے دنیا میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اسی اہمیت کے باعث ہمیں جہاں دوستوں کی حمایت حاصل ہے، وہیں ملک دشمن عناصر کی سازشوں کا بھی سامنا ہے۔ ان ساشوں کو ناکام بنانے کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دہشتگردوں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ انتہا پسندانہ سوچ کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نےملک کو اکٹھا رکھتے ہوئے سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ دروازے پر گارڈز کھڑے کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:کراچی پورٹ پر جہازوں کی مسلسل آمدورفت، تجارتی بہتری کا اشارہ قرار

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کے جس راستے پر گامزن ہے، اس سے تمام سازشوں کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح اگلی نسل کو پہلے سے زیادہ محفوظ اور بہتر پاکستان فراہم کرنا ہے۔